) نوشہرہ، خوشحال گاڈرن اس صوبے کا ایک ایسا ہاوسنگ منصوبہ ہے جس کا شمار اس صوبے کے انتہائی جدید ترین ہاوسنگ سکیموں میں ہوتا ہے،مولانا حامد الحق حقانی

اتوار 11 اپریل 2021 20:10

fنوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی صدرجمعیت علما اسلام س کے سربراہ سابق ایم این اے مولانا حامد الحق حقانی اور موسیٰ داود خٹک نے کہا ہے کہ خوشحال گاڈرن اس صوبے کا ایک ایسا ہاوسنگ منصوبہ ہے جس کا شمار اس صوبے کے انتہائی جدید ترین ہاوسنگ سکیموں میں ہوتا ہے خوشحال گاڈرن نوشہرہ کے پر فضا ضلع کے وسط میں واقع ہے جو کہ نوشہرہ کینٹ سے صرف پانچ منٹ کے فاصلے پر ہے اس ہاوسنگ سکیم میں تما م بنیادی سہولیات کی آراستگی شامل کر دی گئیں ہیں خوشحال گاڈرن کی انتظامیہ نے پہلے تین دن کی بکنگ پر 25%جبکہ اس کے بعد سرمایہ کاری کرنے والوں کو 20%کی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوشحال گاڈرن میں جامعہ مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جامعہ مسجد 4کنال کے رقبے پر محیط ہو گا جس میں نمازیوں کیلئے خصوصی سہولیات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خوشحال گاڈرن کے چیف ایگزیکٹیو سابق ضلع ناظم نوشہرہ داود خان خٹک نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشحال گاڈرن اپنی نوعیت کا ایک تاریخی رہائشی منصوبہ ہے اور ضلع نوشہرہ کے عوام کے علاوہ صوبہ بھر کے عوام اس رہائشی منصوبے سے مستفید ہو سکیں گے کیونکہ یہ منصوبہ ایک خوبصورت اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبہ ہے جس میں رہائشیوں کو تمام بنیادی سہولیات اس رہائشی منصوبے کی چاردیواری کے اندر یقینی بنایا گیا ہے واضح رہے کہ اس موقع پرخوشحال گاڈرن نوشہرہ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر موسیٰ داود خٹک ، زی برادرز کے ڈائریکٹر انجینئر زاہد ، حبیب نور اور مہر علی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس رہائشی منصوبے میں سیر و تفریحی کیلئے پارکس ، ہسپتال ، بجلی ، گیس ، سکول ، کالج اور معذوروں کیلئے ہسپتال سمیت کمرشل مارکیٹیں ہوں گی بریفنگ کے شرکا ء نے مزید کہا کہ خوشحال گاڈرن کی قیام سے نہ صرف نوشہرہ بلکہ نوشہرہ کے نواحی علاقوں سمیت پورا خیبر پختونخواہ ترقی کے ایک نئے دور میں شامل ہو کر اس ملک کی معاشی ، تعلیمی ، اقتصادی اور سماجی ترقی میں اپنا اہم اور کلیدی کردار ادا کریں گا انہوں نے کہا کہ خوشحال گاڈرن میں قائم ہونے والے معذوروں کے ہسپتال میں معذروں کا مفت علاج معالجہ کیا جائے گا ۔