بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ

شرجیل انعام میمن کو ایک بار پھر سندھ کابینہ میں شامل کیاجارہاہے اور انہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان سونپاجائے گا، ذرائع

پیر 12 اپریل 2021 12:22

بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیاہے ذرائع نے بتایا کہ شرجیل انعام میمن کو ایک بار پھر سندھ کابینہ میں شامل کیاجارہاہے اور انہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان سونپاجائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ سندھ کابینہ میں جلد تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں کچھ نئے وزراء شامل کیے جاسکتے ہیں اور کچھ سے قلمدان واپس لیے جاسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ٹیسٹ پاس ہیڈماسٹروں کے احتجاج اور ان کا معاملہ طول پکڑنے کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لینے کافیصلہ کیاہے ۔