سستے رمضان بازاروں کی صور ت میں عوام کو ریلیف دیاجائیگا ‘تر جمان پنجاب حکومت

مہنگا ئی کے جن کو قابو کرنے کیلئے حکومتی مشینری پوری ایماندارسے سر تو ڑ کو شش کررہی ہے‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

پیر 12 اپریل 2021 12:27

سستے رمضان بازاروں کی صور ت میں عوام کو ریلیف دیاجائیگا ‘تر جمان پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ سستے رمضان بازاروں کی صور ت میں عوام کو ریلیف دیاجائیگا،احسا س پروگرام ہو یا مو با ئل لنگر خانے یہ غر یب عوام کیلئے وزیراعظم عمران خان کے خا ص تحفے ہیں،مہنگا ئی کے جن کو قابو کرنے کیلئے حکومتی مشینری پوری ایماندارسے سر تو ڑ کو شش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک سے غر بت کا خا تمہ، مہنگا ئی اور بے رو ز گاری جیسے مسا ئل کوہمیشہ کیلئے ختم کرنا تحریک انصا ف کا منشور اور تر جیح ہے۔ زردار ی اورشر یف اینڈ کمپنی نے اپنے اپنے دور میں غر یبو ں کواپنا غلام بنانے اورانہیں تعلیم سے دور رکھنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو آ ج غریب پناہ گاہیں اور لنگر خانے کھو لنے پر دعا ئیں دیتے ہیں اوروزیراعظم کا ’’ کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پرو گرام سے بہت سے سفید پو ش بھی مستفید ہورہے ہیں ۔ ان شا ء اللہ پی ٹی آئی حکومت مہنگا ئی اور بے روز گاری کے جن کو بھی بہت جلد قا بو کرنے میں کامیا ب ہو جائے گی۔