راولپنڈی میں پنجاب حکومت کے سستے بازار میں مضر صحت آٹے کی فروخت

عوام ایک طرف مہنگائی اور کورونا سے پریشان ہے پنجاب حکومت عوام کو مضرصحت آٹے کی فروخت کر کے انہیں زندہ درگور کرنے پر تل گئے‘شہریوں کی مذمت

پیر 12 اپریل 2021 13:04

راولپنڈی میں پنجاب حکومت کے سستے بازار میں مضر صحت آٹے کی فروخت
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) حکومت پنجاب کی جانب سے راولپنڈی میں لگائے گئے سستے بازار کی اصل کہانی کھلنے لگی‘ مضر صحت اشیاء کو فروخت کرنے کا دھندا شروع کر دیا گیا-راولپنڈی میں لگائے گئے سستے بازار میں 10کلو آٹے کا تھیلہ 375میں فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ ایسا آٹا ہے جو جانوروں کو بھی نہیں دیا جاسکتا-انتہائی خراب آٹا حکومت کی جانب سے عوام کو دینے پر عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا تا ہی-سستے بازار سے آٹا لیکر جانے والے شہریوں نے حکومت پنجاب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام جہاں ایک طرف مہنگائی کے طوفان اور کورونا کی زد میں ہے وہیں پنجاب حکومت کی جانب سے مضر صحت آٹے کی عوام کو فروخت کر کے انہیں زندہ درگور کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے نہ رہے گا غریب اور نہ ہو گا شور شرابہ-