ْ لاہور میں کورونا کا پھیلائو: رمضان بازاروں میں کم عمر اور بزرگ شہریوں کے داخلے پر پابندی

پیر 12 اپریل 2021 13:59

ْ لاہور میں کورونا کا پھیلائو: رمضان بازاروں میں کم عمر اور بزرگ شہریوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) لاہور میں کورونا کے پھیلا کے پیش نظر رمضان بازاروں میں کم عمر اور بزرگ شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کے رمضان بازاروں میں آنے پر پابندی ہوگی، 60 سال سے زائد عمر کے افراد بھی رمضان بازاروں میں نہیں آسکتے، ایک فرد 2 کلو چینی اور دس کلو کا ایک تھیلا خرید سکتا ہے، بغیر ماسک رمضان میں انٹری نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ عنوان :