Live Updates

سرگودھا ،سستے رمضان بازار وں میں پہلے ہی روز چینی ،آٹا غائب ،صارفین کی توجہ حاصل نہ کر سکے

پیر 12 اپریل 2021 15:59

سرگودھا ،سستے رمضان بازار وں میں پہلے ہی روز چینی ،آٹا غائب ،صارفین ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) سرگودھا میں سستے رمضان بازار وں کے فعال ہونے کے پہلے ہی روز چینی اور آٹا غائب ہونے پر صارفین کی توجہ حاصل نہ کر سکے جس سے ڈویڑنل و ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا۔زرائع کے مطابق حکومت کے رمضان المبارک ریلیف پیکیج کے تحت سرگودھا ضلع میں 12 رمضان بازاروں کو فعال کر دیا گیا جہاں پہلے ہی روز چینی اور آٹا غائب ہونے سے سستے رمضان بازار صارفین کی توجہ حاصل نہ کر سکے جس سے سرگودھا کی ڈویڑنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا۔

سرگودھا شہر میں داخلی شاہراہ شاہین چوک کو بلاک کر کے مرکزی رمضان بازار سجا دیاگیا۔

(جاری ہے)

جہاں چند سٹال سجا کر چینی سٹال کو چند گٹو سٹور کر کے بند کر دیا گیا جبکہ آٹا کوئی گوئی سٹال موجود نہ تھا اور روائتی آٹا موبائل ٹرک حسب معمول چند گٹو فروخت کر کے غائب پایا گیا اس طرح چینی اور آٹا کے ضرورت مند شہری دربدر ٹھوکریں کھاتے ہوئے گھروں کو واپس لوٹ گے اس طرح سستا رمضان بازار آغاز کے پہلے ہی روز اپنی افادیت کھو بیھٹا اور افسران بند کمروں میں بیٹھ کر رمضان بازاروں کو فعال کرنے اور وافر مقدار میں چینی 65 روپے کلو فروخت کے لئے فراہمی کے دعوے کرتے رہے دوسری طرف سستے رمضان بازار میں خریداری کرنے والی خواتین موجود اشیائ کو غیر معیاری اور بازار کے نرخوں میں ہونے کے بارے بتا رہے تھے اور انتظامیہ کے شکایات سیل کے لئے کوئی سرکاری اہلکار موجود نہ تھا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :