Live Updates

پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اقدام ہے، وزیراعظم

پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ سے برآمدات اور درمدات میں آسانی ہوگی، عمران خان کا بیان

پیر 12 اپریل 2021 16:07

پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اقدام ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور تاریخی اقدام، پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اقدام ہے، پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ سے برآمدات اور درمدات میں آسانی ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو سے سالانہ 50 کروڑ بچت، کارگو کلیئرنس میں وقت کی بچت ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ خودمختار اتھارٹی پاکستان سنگل ونڈو کے انتظامات دیکھے گی، پاکستان کے بین الاقوامی تجارت کا مرکزبننے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات