ایمریٹس کی تاریخ ساز پرواز سے متاثرکن ویکسینیشن مہم اجاگر، ایوی ایشن انڈسٹری کی فضائی سفر کی تیاری سامنے آگئی

ایمریٹس نے فخریہ طور پر اپنی نوعیت کی پہلی پرواز EK2021 سرانجام دی جس میں متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں کا چکر لگا کر قومی ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے پورے ملک میں شہریوں اور رہائشی افراد کو ویکسین لگوانے کی قابل ذکر پیش رفت کی کامیابی کا جشن منایا گیا

پیر 12 اپریل 2021 17:04

ایمریٹس کی تاریخ ساز پرواز سے متاثرکن ویکسینیشن مہم اجاگر، ایوی ایشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2021ء) ایمریٹس نے فخریہ طور پر اپنی نوعیت کی پہلی پرواز EK2021 سرانجام دی جس میں متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں کا چکر لگا کر قومی ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے پورے ملک میں شہریوں اور رہائشی افراد کو ویکسین لگوانے کی قابل ذکر پیش رفت کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں اب تک 9 ملین کے قریب ویکسینز لگوائی جاچکی ہیں۔


اس خصوصی پرواز میں شامل تمام افراد بشمول کریو اور مسافر مکمل طور پر ویکسینیٹڈ تھے جو ایوی ایشن انڈسٹری میں فضائی سفر کی ایک نئی مثال ہے۔ اس پرواز سے جہاز میں سوار 400 کے قریب ویکسینیٹڈ صارفین کا فضائی سفر اعتماد اور بھرپور دلچسپی سامنے آتی ہے۔ اس پرواز میں ایمریٹس کی جانب سے ایوی ایشن اور صحت کے شعبوں میں کام کرنے والے اداروں کے اہم حکام کا گروپ مدعو تھا۔

(جاری ہے)


ایمریٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے کہا، "متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنے لوگوں کی حفاظت کے لئے تیزرفتاری سے ویکسینیشن ہماری قیادت کے عزم اور ویژن کا ثبوت ہے۔ آج کی اس پرواز سے ویکسینیشن پروگرام میں معاونت، بحفاظت سفرکو یقینی بنانے کے لئے گزشتہ 12 ماہ کے قوانین کے نفاذ، مسافروں کی تعداد میں اضافے اور مستقبل قریب میں فضائی سفر میں اضافے کے لئے عملی تیاریوں سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں اور خلوص کا اظہار ہوتا ہے۔

ہم گروپ کے اندر اپنے ملازمین کی ویکسینیشن کے عمل میں پیش رفت پر خوش ہیں۔"

متحدہ عرب امارات دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں اپنے شہریوں اور رہائشی افراد میں ویکسینیشن کی شرح بلند ترین ہے اور 100 افراد میں سے 90.22 کو ڈوز لگ چکی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں صحت کے حکام کی غیرمعمولی کاوش سے ملک بھر میں 9 ملین کے قریب ویکسینز لگوائی جاچکی ہے۔


اس سلسلے میں ایمریٹس گروپ نے تین ماہ سے بھی کم عرصے میں اپنی افرادی قوت کیلئے ویکسینیشن متعارف کرائی اور اس کے بعد سے اب تک اسکے متعدد ویکسینیشن سینٹرز میں ایمریٹس کے 35 ہزار سے زائد ملازمین کو کرونا ویکسینز لگ چکی ہیں۔
اس خصوصی تاریخ ساز پرواز کے تمام مسافروں کے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے۔ دبئی ایئرپورٹس پر اب تک 4 ملین کے قریب پی سی آر ٹیسٹ کرائے جاچکے ہیں۔



یہ پرواز متحدہ عرب امارات کے قومی کیپٹن احمد العبیدی کی زیرنگرانی رہی جبکہ کیپٹن رکی گارالا کو فرسٹ آفیسر رامون ویلڈے اور فلائٹ ڈیک کریو کی معاونت حاصل رہی ۔ اس پرواز سے متعلق دبئی اور متحدہ عرب امارات بھر میں ایوی ایشن اداروں کے حکام ٹوئٹر پر خصوصی پیغامات بھیج رہے تھے۔