Live Updates

کورونا کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے رائے عامہ کے لیڈراپنا کردار ادا کریں،علماء ومشائخ عوام کو آگاہی دیں‘عثمان بزدار

محراب و منبر کے امین عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریں،جان بچانا فرض ہے، ماسک پہننے سے جان بچائی جاسکتی ہے

پیر 12 اپریل 2021 18:14

کورونا کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے رائے عامہ کے لیڈراپنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں علماء کرام و مشائخ عظام نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ، صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت اور وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن بھی شامل تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مشکل وقت میں رائے عامہ کے لیڈراپنا کردار ادا کریں-محراب و منبر کے امین عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریں-جان بچانا فرض ہے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سے جان بچائی جاسکتی ہی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ علماء او رمشائخ اپنے حلقہ اثر میں ماسک پہننے او رویکسینیشن کرانے کی ترغیب دیں- مساجد میں کورونا ایس او پیز کے مطابق تراویح اور نماز پنجگانہ کا اہتمام کیا جائی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ ہیلتھ سسٹم پر کورونا کی وجہ سے دبائو بڑھ رہاہے لیکن عوامی سطح پر عملدرآمد تسلی بخش نہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ علماء کرام ومشائخ عظام کااحترام روایات اور اقدار میں شامل ہی-مشائخ کی خدمات کا اعتراف پوری قوم کرتی ہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ علماء اورمشائخ کے ادب و احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گی-پاکستان تحریک انصاف کی حکومت علماء کرام کے ساتھ ہمیشہ بہتر تعلقات کو فوقیت دیتی ہی- علماء او رمشائخ کی قابل قدر تجاویز اور سفارشات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیاء صرف سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں-پیر نورالحق قادری وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی سطح پر علماء کی نمائندہ کمیٹی جلد نوٹی فائی کردی جائے گی-پیر سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف نے کہا کہ حکومت پنجاب علماء کرام سے افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات طے کرے گی-پیرسید امین الحسنات نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت کو اولاد سے محبت پر فوقیت دیتے ہیں-صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ وطن کے ساتھ محبت غیر مشروط ہی-صاحبزادہ شمیم صابر صابری نے کہاکہ درگاہیں محبت اور عزت کا مرکز ہیں-پیرجلیل احمد شرقپوری، دیگر مشائخ عظام ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری اوقاف ، سیکرٹری اطلاعات او ردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات