سید ذوالفقارشاہ کی پھوپھی زاد بہن ہری پور میں انتقال کرگئیں

پیر 12 اپریل 2021 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) ملک کے ممتاز مزدور رہنماء سید ذوالفقار شاہ کی پھوپھی زاد بہن و تایا زاد بھائی ریٹائر ملازم کے ایم سی سید ذاکر شاہ کی اہلیہ طویل علالت کے باعث ہری پور کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ ان کی تدفین آبائی گائوں نڑتوپہ میرا سیداں قبرستان میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان کی عمر 60 سال تھی انہوں نے پسماندگان میں شوہر، تین بیٹے جعفر شاہ (آرمی) وقاص شاہ، (لیبر کونسلر)، قادر شاہ اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔

سادات نٹروپہ سید رضا شاہ، سید زبیر حسین شاہ، سید سعید اختر شاہ، سید صابر شاہ، سید تبارک حسین، نذیر حسین شاہ، سید افسر شاہ، سید باقر علی شاہ، سید امام شاہ، سید رستم شاہ، نثار حسین شاہ اور دیگر نے مرحومہ کے شوہر ذاکر شاہ، بیٹوں جعفر شاہ، وقاص شاہ، قادر شاہ اور کزن سید ذوالفقار شاہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :