کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے تعلیم کے میدان میں بہت سے چیلنجز تھے ، شفقت محمود جلدی

اسکولز کو بند کیا ،یہ بہت بڑا چیلنج تھا ہم نے فیصلہ کیا ہے 40 لاکھ بچوں کو پاس کرینگے، کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب

پیر 12 اپریل 2021 23:25

کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے تعلیم کے میدان میں بہت سے چیلنجز تھے ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے تعلیم کے میدان میں بہت سے چیلنجز تھے ،ہم نے بہت جلدی اسکولز کو بند کیا ،یہ بہت بڑا چیلنج تھا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 40 لاکھ بچوں کو پاس کرینگے۔وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے صوبوں نے ملک کر تعلیم کے میدان میں متفقہ فیصلے کئیہم نے فیصلہ کیا 40 لاکھ بچے پاس کرنے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پندرہ دن میں ٹیلی سکول کا اجراء کیاایک سال سے ٹیلی سکول صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک چلتا ہے ۔ریڈیو سکول ،ویپ پورٹل موبائل ایپ بنائی گئی ہے چیلنجز ابھی ختم نہیں ہوئے تیسری لہر بڑا چیلنج ہے ا یچ ای سی سے امتحان میں تاخیر کرنے کا کہا ہے بہت سے فیصلے حالات کو دیکھ کر کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لنگر خانہ ،کوئی بھوکا نا سوئے کے نام سے پروگرام شروع کیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان پر فخر ہونا چاہئے کہ کورونا دور میں کتنا اچھا کام کیا پہلی لہر ،دوسری لہر میں بہت اچھا کام کیا گیا کورونا کی تیسری لہر سے بھی اچھے سے ڈیل کر لیں گے ہیلتھ سسٹم نے بہت اچھا کردار ادا کیا کمانڈ اینڈ آپریشن سسٹم نے بھی اچھا کام کیا۔