مولانا سعد رضوی کو فوری رہا اور ان کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے فرانس کے سفیرکو ملک بدر کیا جائے‘صاحبزادہ حافظ فاران سہیل

منگل 13 اپریل 2021 13:15

مولانا سعد رضوی کو فوری رہا اور ان کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کی پاسداری ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2021ء) سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحب صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ مولانا سعد حسین رضوی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سعد رضوی کو فوری رہا کیا جائے اور علامہ مولانا خادم حسین رضوی کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے فرانس کے سفیرکو ملک بدر کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم علامہ مولانا سعد حسین رضوی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر حکومت میں آنے والے تحریک لبیک کے نہتے کارکنان پر تشدد کر کے تمام حدیں پار کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اورحکومت اپنے ہی ملک کے شہریوں کو گستاخی کرنے والے کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کر کے بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔