موجودہ حکومت کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن متفقہ روزہ رکھنے کا تحفہ ملا ہے‘طاہرمحموداشرفی

منگل 13 اپریل 2021 23:23

موجودہ حکومت کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن متفقہ روزہ رکھنے کا تحفہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن متفقہ روزہ رکھنے کا تحفہ ملا ہے ۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کی واضح ہدایات تھیں کہ سائنسی علوم ، شریعت اسلامیہ کے احکامات کی روشنی میں رویت ہلال کا مسئلہ حل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کا آغاز پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارک ہو ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزارت مذہبی امور ، رویت ہلال کمیٹی ، وزارت سائنس ، نمائندہ خصوصی نے قومی اتفاق پیدا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ ہم تمام علما و مشائخ کا وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی رمضان المبارک کی عظمتیں ، برکتیں پوری امت کو عطا فرمائے