حکومت کا رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ’’توبہ و استغفار کے ذریعے کرونا سے نجات‘‘کے طور پر گذارنے کا اعلان

منگل 13 اپریل 2021 23:39

حکومت کا رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ’’توبہ و استغفار کے ذریعے کرونا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2021ء) کرونا وبا کی تیسری جان لیوا لہر کے تناظر میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان عارف الرحمن علوی کی ہدایت پر رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ’’توبہ و استغفار کے ذریعے کرونا سے نجات‘‘کے طور پر گذارنے کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے نوٹیفیکیشن کے ذریعے تمام متعلقہ اداروں، مساجد کے خطباء، امام حضرات اور عوام کو کرونا سے نجات کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خصوصی توبہ و استغفار کے اہتمام کی اپیل کر دی