مرمضان المبارک میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، وفاقی حکومت

منگل 13 اپریل 2021 23:47

مرمضان المبارک میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) رمضان المبارک میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔وفاقی حکومت نے تمام بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ڈسکوز کو سحر و افطار اور تروایح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام ڈسکوز نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں 2 سے 7 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ ہو گی، پاور کنٹرول سینٹر سے فیڈرز پر لوڈ کی نگرانی کی جائے گی، صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔