لاہور، شہید کانسٹیبل محمد افضل کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سمیت اعلیٰ پولیس قیادت کی نماز جنازہ میں شرکت سی سی پی او لاہور کی شہید کے ورثاء سے ملاقات، مالی امداد کا چیک دیا ّشہداء پولیس ملکی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر

بدھ 14 اپریل 2021 00:06

لاہور، شہید کانسٹیبل محمد افضل کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) لاہور پولیس کا ایک اور فرزند فرض کی راہ میں جان قربان ہو گیا۔کانسٹیبل محمد افضل گذشتہ روز شاہدرہ چوک میں مشتعل مظاہرین کے تشدد سے مضروب ہو کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا تھا۔ شہید کانسٹیبل محمد افضل کی نماز جنازہ آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نمازجنازہ میں سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال،ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی،ڈی آئی جی سکیورٹی حسن رضا خان،ایس ایس پی ایڈمن وقار شعیب قریشی، ایس ایس پی لیگل اور دیگراعلٰی پولیس افسران کے علاوہ شہید کے ورثا اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر اور دیگر افسران نے شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت کی۔

سی سی پی او لاہور نے شہید کے اہلخانہ کے مکمل دیکھ بھال کی یقین دہانی کروائی۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہداء پولیس ملکی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں۔لاہور پولیس نے ہمیشہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں فرض کی راہ میں نچھاور کیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک ایسی فورس کیسربراہ ہیں جس نے ہمیشہ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے گراں قدر قربانیاں پیش کی ہیں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس ایسے ہی شہیدوں کی امین ہے جن کی شہادت نے محکمے کی عزت کو چار چاند لگائے۔لاہور پولیس شہادتوں کی اس عظیم روایت کو قائم رکھے گی

متعلقہ عنوان :