سرگودھا‘ مسلح حملہ آوروں نے اندھادھند فائرنگ کر کے پولیس تھانیدار کے دو بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 14 اپریل 2021 12:07

سرگودھا‘ مسلح حملہ آوروں نے اندھادھند فائرنگ کر کے پولیس تھانیدار ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) آتشیں اسلحہ سے مسلح حملہ آوروں نے اندھادھند فائرنگ کر کے پولیس تھانیدار کے دو بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے جس کی تاحال کوئی سامنے نہیں آئی پولیس نے مقتولین بھائیوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر کے گاؤں شہانی عنایت آباد روڈ پر آتشیں اسحلہ سے مسلح حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے پولیس سب انسپکٹر حق نواز اعوان کے دو بیٹوں شفقت عباس اور کریم نواز کو قتل کر دیا اور جائے واردات سے ملزمان فرار ہو گئے تاحال وقوعہ کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی پولیس نے مقتولین دونوں بھائیوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے واردات سے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں علاقہ کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

آر پی او سرگودھا اشفاق خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بھکر سے رپورٹ طلب کر لی اور واردات کا فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتار اور قانونی کاروائی کا حکم دے دیا۔ار پی او نے مقتولین کے والد پولیس سب انسپکٹر سیاظہار تعزیت کرتے ہوئے پسمندگان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔