مکوآنہ ‘غفلت لاپرواہی تیز رفتار ی سے ویگن چلانے پر ڈرائیور گرفتار

بدھ 14 اپریل 2021 12:07

مکوآنہ ‘غفلت لاپرواہی تیز رفتار ی سے ویگن چلانے پر ڈرائیور گرفتار
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) غفلت لاپرواہی تیز رفتار ی سے ویگن چلانے پر ڈرائیور گرفتار ،کے مویشی چوری کی وارداتیں ، ناجائز اسلحہ برآمد ، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع ، جعلی چیک دینے پر الگ الگ مقدمات درج تفصیل کے مطابق غفلت لاپرواہی تیز رفتار ی سے ویگن چلانے پر ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج احمد کریم ٹریفک وارڈن نے دوران گشت ڈرائیور محمد ریاض نے ویگن کو انتہائی تیز رفتاری غفلت لاپرواہی اور خطرناک حالت میں چلا تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر تھانہ میں زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کروادیا کسان کے ڈیرہ سے ہزاروں روپے مالیت کے مویشی چوری کمے شاہ سی پلاٹ کے رہائشی محمد نزاکت کے ڈیرہ مویشیاں سے دوعدد بکریاں مالیت 70ہزار روپے نامعلوم مویشی چورچوری کرکے لے گئے دوسری واردات میں ظفر عباس کے گھر سے دوعدد جانور مالیت ایک لاکھ د س ہزار روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم مویشی چوروں کے خلاف زیر دفعہ 380ت پ کے تحت مقدمات درج کرلیے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق اے ایس آئی تھانہ اروتی ضیائ الحق نے دوران گشت مصورعباس ولد محمد یٰسین قوم وصلی ساکن چک 746گ ب کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور مع گولیاں برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار مقدمہ درج بلال کالونی سی پلاٹ کے رہائشی محمد جاوید ولد محمد صدیق نے اپنے گھر میں ڈکیتی کی بوگس کال کرکے پولیس کو15کے ذریعے بلوالیا مگر ڈکیتی کی اطلاع جھوٹی نکلی جس پر محمد وسیم سب انسپکٹر نے محمد جاوید کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 29ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ایک کروڑ 36لاکھ رپے کا جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق آصف رضاکی مقصود احمد نے ایک کروڑ36لاکھ روپے کی رقم دینا تھا نقد رقم دینے کی بجائے بنک کا چیک دے دیا جو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر چیک ڈس آنر ہونے پر عدالت کے حکم پر تھانہ صدر پولیس نے زیر دفعہ 489Fکے تحت مقدمہ درج کرلیا