اپوز یشن صرف تنقید حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیراہے ‘تر جمان پنجاب حکومت

رمضان بازار وں کی صور ت میں پنجاب حکومت عوام کو ر یلیف دینے کیلئے کو شا ں ہیں‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

بدھ 14 اپریل 2021 14:45

اپوز یشن صرف تنقید حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیراہے ‘تر جمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ اپوز یشن صرف تنقید جبکہ حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیراہے،نامسا ئد حالات کے باوجود پنجاب حکومت عوام کی زند گیوں میں خو شحال لانے کے اقداما ت کررہی ہے،رمضان بازار وں کی صور ت میں پنجاب حکومت عوام کو ر یلیف دینے کیلئے کو شا ں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے و یژن کے مطا بق غر یب آدمی کو بنیادی سہو لت کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کمر بستہ ہے، انصاف سستا بازار اور انصاف سہولت موبائل رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد ماہ رمضان میں عوام کو اشیا ضرورت ارزاں نرخ پر با آسانی دستیاب کرا نا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں پر انصاف سستے بازار قائم نہیں ہو سکے وہاں پر انصاف سہولت موبائل رمضان کی گاڑی جا کر عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش ان ہی قیمتوں پر فراہم کریگی۔ گران فروشوں کے خلاف پہلے بھی کارروائیاں جاری تھیں مگر اب ماہ رمضان میں اس پر مزید سختی سے کام کیا جائے گا۔