برائلر گوشت کی قیمت مزید9روپے اضافے سے 345روپے تک پہنچ گئی

کئی مقامات پر سرکاری نرخ کی بجائے400سے420روپے فی کلو تک فروخت

بدھ 14 اپریل 2021 14:45

برائلر گوشت کی قیمت مزید9روپے اضافے سے 345روپے تک پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء)صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 9روپے اضافے سی345روپے فی کلو ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت6روپے اضافے سی238روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 166روپے فی درجن پر مستحکم رہے ۔

(جاری ہے)

رمضان کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے برائلر گوشت کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے بھی منہ مانگے دام وصول کئے ۔ مختلف مقامات پر دکانداروں نے سرکاری نرخ345روپے کی بجائی400سی420روپے فی کلوفروخت جاری رکھی ۔ دکانداروں نے صرف جان پہچان رکھنے والے گاہکوں کو برائلر گوشت کی فروخت کی جبکہ کسی کارروائی کی صورت میں انجان گاہکوں کو گوشت ختم ہونے کا کہا جاتا رہا ۔