بلوچستان سے سمیت ضلع چاغی کے عوام کی تعمیر ترقی اولین ترجیح ہے، وزیر مواصلات

عوام کی معیار زندگی بلند کرکے ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،میرعارف جان محمدحسنی

بدھ 14 اپریل 2021 15:35

بلوچستان سے سمیت ضلع چاغی کے عوام کی تعمیر ترقی اولین ترجیح ہے، وزیر ..
نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میرعارف جان محمدحسنی نے کہا کہ بلوچستان سے سمیت ضلع چاغی کے عوام کی تعمیر ترقی اولین ترجیح ہے عوام کی معیار زندگی بلند کرکے ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دل آرام ریسٹ ہاؤس کی بلڈنگ کی افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان ،اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی ،قبائلی رہنما میر قادرجان محمد حسنی،ایکسین بی اینڈ آر فقیر محمد کاکڑ ،ایکسین پی ایچ ای عبدالراؤف قمبرانی کے علاؤہ نوکنڈی ،تفتان اور دالبندین سے قبائلی عمائدین کی ایک بڑی تعداد شریک تھے صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی نے ڈی سی چاغی آغا شیر زمان کے ہمراہ ریسٹ ہاؤس کے تمام کمروں کا معائنہ کیا صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ ضلع چاغی میں انتہائی کم مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں عوامی فنڈز پر شب خون مار کر پسماندہ رکھا گیا تھا لیکن میرے دور اقتدار میں عوامی فنڈز عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے خرچ ہوں گے کہیں سے بھی بے قاعدگیوں اور بدعنوانی کی شکایت موصول ہوئی تو کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی اسکیموں میں کام کا آغاز ہو چکا ہے عوام کی تعاون سے انشااللہ جلد چاغی کو ماڈل اضلاع کی صفوں میں شامل کریں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بھی یہاں کے مسائل حل کیے جائینگے انہوں نے کہا کہ نوکنڈی میں خزانہ کے سب افس کی قیام کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ملازم طبقے کے مسائل ان کے دہلیز میں حل ہوجائیں انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے انتظامیہ کے نوجوان ہمہ وقت علاقے میں مثالی امن کی قیام کیلئے کوشاں ہے انکے مسائل حل کرکے لیویز کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام کو تفریحی مقامات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے نوکنڈی کے کوہ سلطان کی پہاڑی پکنک پوائنٹ پہ بھی ریسٹ ہاؤس کا قیام عمل میں لایا جائیگا تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکیں۔