تیسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ

فخر زمان کی واپسی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 14 اپریل 2021 17:05

تیسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا ..
سنچورین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14اپریل 2021ء ) 4 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان چار میچوں کی ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ اسوقت ٹی ٹونٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم فاتح رہی تھی۔

تیسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

پائوں کی الرجی کے باعث باہر ہونے والے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ باؤلنگ لائن اپ میں بھی تبدیلیاں متوقع ہے۔ سنچورین کا گراؤنڈ پاکستان کے لیے خوش قسمت تصور کیا جاتا ہے، پاکستان نے اپنے دونوں ون ڈے میچز اسی گراؤنڈ میں جیتے تھے،مطلع جزوی طور پر ابر آلود مگر بارش کی مداخلت کا امکان نہیں ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔