وزیر اعلی عثمان بزدارکی آئی سی سی ون ڈے ریکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر قومی کپتان بابراعظم کو مبارکباد

بدھ 14 اپریل 2021 17:27

وزیر اعلی عثمان بزدارکی آئی سی سی ون ڈے ریکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے آئی سی سی ون ڈے ریکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر قومی کپتان بابراعظم کو مبارکباددی اورکہا ہے کہ آئی سی سی ون ڈے ریکنگ میںبابر اعظم کا سرفہرست آنا پوری قوم کے لئے اعزاز ہے - وزیر اعلی عثمان بزدارنے کہا کہ بابر اعظم نے اپنے قدرتی ٹیلنٹ سے عالمی کرکٹ میںاپنا مقام بنایا ہی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے بابر اعظم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بابر اعظم کی کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔