ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کی ارشد ندیم کو امام رضاؓ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

بدھ 14 اپریل 2021 19:44

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کی ارشد ندیم کو امام رضاؓ اتھلیٹکس چیمپئن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے اتھلیٹ ارشد ندیم کو ایران میں ہونے والی امام رضاؓ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے، بدھ کے روز اولمپک کوالیفائر اتھلیٹ ارشد ندیم کے نام اپنے تہیتی پیغام میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے چیمپئن شپ میں86.38 کی تھرو کے ساتھ ساؤتھ ایشن اورقومی ریکارڈ بہتر کرکے سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیاہے، امام رضاؓ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایشیاء کے ٹاپ اتھلیٹ نے حصہ لیا جس میں ارشد ندیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیاہے، ٹوکیو اولمپکس میںارشد ندیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب ان سے ہر طرح سے تعاون کررہا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :