دوسرا بلاول بھٹو ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل، نمائش کلب نے جیت لیا

لانڈھی ڈیف کلب کو شکست، مجاہد کراچی والا اور انور جونیجو نے انعامات تقسیم کئے

بدھ 14 اپریل 2021 19:44

دوسرا بلاول بھٹو ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل، نمائش کلب نے جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) سندھ اسپورٹس بورڈ اور کراچی ڈیف کرکٹ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے جاری بلاول بھٹو ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں نمائش ڈیف کرکٹ کلب نے لانڈھی ڈیف کرکٹ کلب کو شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی، الفاروق کرکٹ گرانڈ میں ہونے والے اس فائنل کا ٹاس نمائش ڈیف کلب نے جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ8 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 94 رنز اسکور کئے احمر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سی40 ناقابل شکست رنز بنائے، لانڈھی ڈیف کلب کے بولر عابد نے 24رنز کے عوض 4 وکٹ حاصل کئے جواب میں لانڈھی ڈیف کلب نے مقررہ اوورز میں9 وکٹ کے نقصان پر صرف 70 رنز اسکور کر سکی باسط 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فاتح ٹیم کے نور محمد نی12رنز کے عوض3وکٹ کا سودا کیا، قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں لانڈھی نے لیاری کو 6وکٹ سے جبکہ نمائش ڈیف کلب نے کورنگی ڈیف کلب کو 4وکٹ سے شکست دی تھی ٹورنامنٹ کا افتتاح نجمی عالم نے کیا جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مجاہد کراچی والا اور انور جونیجو نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور 20ہزار نقد حریف ٹیم کو ٹرافی اور 10ہزار نقد پیش کئے، نذیر بٹ اور بشیر عباسی نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیئے،آخر میں آرگنائزنگ سیکریٹری فیضان راجپوت اور کراچی ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد سلیم نے سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔