وزیراعلی عثمان بزدارکی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر قومی کپتان بابراعظم کو مبارکباد

بدھ 14 اپریل 2021 21:11

وزیراعلی عثمان بزدارکی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر قومی کپتان بابراعظم کو مبارکباددی اورکہا ہے کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میںبابر اعظم کا سرفہرست آنا پوری قوم کے لئے اعزاز ہے ، وزیر اعلی عثمان بزدارنے کہا کہ بابر اعظم نے اپنے قدرتی ٹیلنٹ سے عالمی کرکٹ میںاپنا مقام بنایا ہی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے بابر اعظم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بابر اعظم کی کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں-