مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کی کمی ریکارڈ ، ایک ڈالر 152.90روپے کی سطح پر آگیا

بدھ 14 اپریل 2021 23:17

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کی کمی ریکارڈ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ایک ڈالر 152.90روپے کی سطح پر آگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزبینک تعطیل کے باعث بینکوں میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 152.85روپے سے گھٹ کر152.60روپے اور قیمت فروخت 153روپے سے گھٹ کر152.90روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید180روپے سے بڑھ کر181روپے اور قیمت فروخت181.80روپے سے بڑھ کر182.80روپے پر پہنچ گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید208روپے سے بڑھ کر208.50روپے اور قیمت فروخت210روپے سے بڑھ کر210.50روپے پر جا پہنچی۔

متعلقہ عنوان :