کراچی ، بلاول بھٹو کی ملک کے مختلف حصوں میں تین روز سے جاری پرتشدد واقعات کی شدید مذمت

اس طرح کے تشدد، اغوا، سرکاری و نجی املاک پر قبضے اور پولیس اہلکاروں پر مشتعل ہجوم کے حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

بدھ 14 اپریل 2021 23:22

کراچی ، بلاول بھٹو کی ملک کے مختلف حصوں میں تین روز سے جاری پرتشدد واقعات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں گذشتہ تین روز سے جاری پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے تشدد، اغوا، سرکاری و نجی املاک پر قبضے اور پولیس اہلکاروں پر مشتعل ہجوم کے حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی، میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو اس کی ذمہ داری نبھانے سے گریز کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رواں ہفتہ ہونے والے تشدد کے واقعات سے واضح ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو ایک دلدل میں دھکیل دیا: ایسی خطرناک دلدل میں دھکیلا گیا ہے، جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پولیس بھی تحفظ کی محتاج نظر آتی ہی: حکومت نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ہمدردیاں پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والے تمام بے گناہ شہریوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں: پرتشدد واقعات کے زخمیوں کو بھتر علاج معالجے کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔