زرعی یونیورسٹی فیصل آباداور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے

یادداشت پر دستخط وائس چانسلرجامعہ زرعیہ پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویراور انکلوژیو ڈیویلپمنٹ گروپ نیشنل بینک کے چیف رحمت علی حسنی نے آن لائن منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے

بدھ 14 اپریل 2021 18:06

زرعی یونیورسٹی فیصل آباداور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین باہمی تعلقات ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2021ء) ل آباداور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔یادداشت پر دستخط وائس چانسلرجامعہ زرعیہ پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویراور انکلوژیو ڈیویلپمنٹ گروپ نیشنل بینک کے چیف رحمت علی حسنی نے آن لائن منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر، پرنسپل آفیسر شعبہ تعلقات عامہ و مطبوعات ڈاکٹر جلال عارف،ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ،ٹریژرعمر سعید، رجسٹرار طارق محمود گل،مینیجر انڈسٹری لنکجز ڈاکٹر خرم ضیاء،نیشنل بینک کے پروڈکٹ ڈویلپمنٹ و انڈسٹریل ریلیشن ونگ آئی ڈی جی سینئر وائس  پریزیڈنٹ سلیم خواجہ، پروڈکٹ مینیجر دیہی و زرعی آئی ڈی جی ڈاکٹر خرم شہزاد اور انچارج بزنس انکوبیشن سینٹر عمران منورموجود تھے۔

(جاری ہے)

ایم او یو کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان یونیورسٹی کے طلباء طالبات کو انٹرنشپ کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ اساتذہ و طلبہ کیلئے معلوماتی سیشنز کا اہتمام کرے گا۔جبکہ یونیورسٹی میں ہونے والی زرعی نمائشوں میں بینک کو سٹالز لگانے کی سہولیات بھی دی جائیں گی۔یونیورسٹی کے بزنس انکوبیشن سینٹر کے زیر اہتمام سٹارٹ اپ لینے والی کمپنیوں کو بینک کے ساتھ منسلک کرنے کے حوالے سے دونوں ادارے مل جل کر کام کریں گے۔

کاروباری مہارتوں کے حامل نوجوانوں کو نرم شرائط پر قرضہ جات کی فراہمی کے حوالے سے کریڈڈ پراڈکٹس کی تیاری میں مشترکہ کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔وائس چانسلر ڈاکٹر آصف تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں قرضہ جات کی فراہمی کے حوالے سے بینکنگ سیکٹر پر کردار وسیع ہو گیا ہے لہٰذا اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بھرپور مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :