مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کر دی

پابندی عائد کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے، اس معاملے کا کوئی دوسرا حل نکالا جائی: رہنما ن لیگ عطا اللہ تارڑ حکومت کو ثابت کرنا ہوگا کہ یہ جماعت دہشت گردی میں ملوث ہے، چوہدری منظور حسین

جمعرات 15 اپریل 2021 00:00

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کر دی۔ حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیے جانے پر مسلم لیگ ن کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے، اس معاملے کا کوئی دوسرا حل نکالا جائے۔

یہ حکومت کی نااہلی ہے کہ مذہبی جماعت کے سربراہ کی گرفتاری کے وقت ملک بھر میں سیکورٹی کے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے۔ اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری منظور حسین نے بھی تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کے طریقہ کار پر اعتراض کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ یہ جماعت دہشت گردی میں ملوث ہے۔ #/h#