مکوآنہ ‘دوشراب فروش ، دوپتنگ فروش اور موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور گرفتار

جمعرات 15 اپریل 2021 12:07

مکوآنہ ‘دوشراب فروش ، دوپتنگ فروش  اور موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور گرفتار
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) دوشراب فروش گرفتارمقدمہ درج ، دوپتنگ فروش گرفتار ، موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور گرفتار ، کار سرکار میں مداخلت کرنے ،دودوشیزائیں حرام کاری کی نیت سے اغوا‘گندم خرید کرجعلی چیک د ے دیئے اشتہاری ملز م کو پناہ دینے، خاتون کو تشدد کانشانہ بنانے پر مقدمات درج ،تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اروتی انسپکٹر اکبر حیات معہ کاشف مشتاق اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم قاسم ولد رمضان قوم فقیر سکنہ 693/35 کو قابو کرکے اس کے قبضہ سی30لیٹر شراب برآمد کر شراب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا وسیم اسلم ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم شفاقت علی کو گرفتار کر کے 30لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا دوپتنگ فروش گرفتار ،پتنگیں اور ڈوربرآمد مقدمات درج تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سید سلیم حیدرکی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انسپکٹر غلام شبیر معہ نثار احمد اے ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دوپتنگ فروشوں دیوانہ اور کالا خان کوپتنگیں اور ڈور فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 11پتنگیںمعہ2چرخیاںدوڑ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا موٹرسائیکل رکشہ پراونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈ چلانے پر ،مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور ندیم اسلم نے موٹرسائیکل رکشہ پر بذریعہ ٹیپ ریکارڈ اونچی آواز میں گانے چلا کر عوام الناس کے سکون میں خلل ڈال رکھا تھا محمد وسیم اسلم سب انسپکٹر نے ایمپلی فائر ایکٹ کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے ندیم اسلم کو گرفتار کرکے 6PSSRکے تحت مقدمہ درج کرلیا سرکاری رقبہ پر ناجائز قبضہ کرنے اور ملازمین کو گالی گلوچ اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پرمقدمہ درج سی پلاٹ میں احد وغیرہ نے رقبہ سرکارپر ناجائز قبضہ کررکھا تھا رانا غلام مرتضیٰ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر محکمہ مال عملہ نائب تحصیلدار خالق داد ممتاز کی قیادت میں رقبہ واگذا رکروانے گیا تو احدوغیرہ نے ملازمین محکمہ مال کو گالی گلوچ کیا اور کارسرکارمیں مداخلت کرتے ہوئے مزاحمت کرکے عملہ کو بھگادیا سرکاری رقبہ پر بدستور قبضہ کررکھا ہے تھانہ صدر پولیس نے زیر دفعہ 447/51/506/186ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا دودوشیزائیں حرام کاری کی نیت سے اغواتین نامزد پانچ کس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر320گ ب کے رہائشی محمد بوٹا کی دختران نازیہ عمر16سال شگفتہ عمر 14سال کو لقمان وغیرہ تین کس نامزد اور پانچ کس نامعلوم نے اسلحہ کے زور پر زنا حرام کاری کے اغواکرکے لے گئے تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 365Bت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گندم خرید کرجعلی چیک د ے دیا مقدمات درج محمد حسن سے مجاہد نے گندم مالیت 24لاکھ 83ہزار روپے خرید کرکے چیک دے دیے جو بنک سے کیش کروانے پر بنک اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر مسترد ہوگئے محمد سیف اللہ سے سکندر حیات نے 48لاکھ روپے کی رقم ادھارلے کر چیک دے دیا جو بنک سے کیش کروانے پر بنک اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر مسترد ہوگیا تھانہ صدر پولیس نے زیر دفعہ489Fت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے اشتہاری ملز م کو پناہ دینے اور فرارکروانے پر مقدمہ درج غلام عباس نے اشتہاری ملزم محمد اعجاز کو پناہ دے رکھی تھی کہ مخبر کی اطلاع پرمحمد وسیم اسلم سب انسپکٹر نے چھاپہ مارکر اشتہاری ملزم کو گرفتار کرناچاہاتو غلام عباس نے اشتہاری محمد اعجازکو فرار کروادیا جس پر زیر دفعہ 216-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا خاتون کو تشدد کانشانہ بنانے پر پانچ کس نامزد پانچ نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج موضع کوہل کی رہائشی شازیہ بی بی کو نعیم خان وغیرہ پانچ نامزد پانچ نامعلوم نے تشددکانشانہ بنایا عفت میں خلل ڈالا تھانہ صدر پولیس نے زیر دفعہ 354/337Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا