ویٹ پروکیورمنٹ سنٹرز پر گندم فروخت کندگان کو پولی پراپلین بیگ اور ڈلیوری چارجز کی ادائیگی کی جائیگی،محکمہ خوراک

جمعرات 15 اپریل 2021 11:55

ویٹ پروکیورمنٹ سنٹرز پر گندم فروخت کندگان    کو  پولی پراپلین بیگ  اور ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2021ء) محکمہ خوراک نے ویٹ پروکیورمنٹ سنٹرز پر گندم فروخت کیلئے لانیوالے کاشتکاروں کو 50کلوگرام پولی پراپلین بیگ پر ساڑھے 4 روپے اور 100کلوگرام بوری پر 9روپے ڈلیوری چارجز کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ کاشتکاروں کو 1800روپے فی من گندم کی فروخت کے ساتھ ساتھ مذکورہ ڈلیوری چارجز کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جائیگی۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ گندم کی خریداری مہم کو آسان بنانے کیلئے گرداوری کی شرط ختم کردی گئی ہے لہٰذا اب کاشتکار 500 سے 1000بوری تک یکمشت وبلارکاوٹ باردانہ حاصل کرکے گندم فروخت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال کے برعکس اس سال کاشتکار کسی بھی بینک کی برانچ سے اپنی گندم کی فروخت کی رقم فوری وصول کرسکیں گے جس کے باعث بینکوں میں رش سے نجات ملنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی وباکے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ بھی نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ محکمہ خوراک نے صوبہ بھر کے مراکز گندم خریداری پر کاشتکاروں کی طرف سے بارادنہ حصول کیلئے لمبی لائنوں میں لگ کر درخواستیں دینے کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے گھر بیٹھے باردانہ حصول کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے لہٰذا کاشتکار کسی بھی اینڈرائیڈ موبائل فون کے پلے سٹورسے کے نام سے اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے گھر بیٹھے اپنی آن لائن درخواست جمع کرواکے اپنے متعلقہ قریبی گندم خریداری سنٹر سے باردانہ حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پالیسی کے مطابق باردانہ کا اجرا پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :