تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری پر جی آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد

کبھی غور کیا اسلام روڈ بلاک کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے ؟کبھی سوچا آپ نے کہ ایمبولینس میں کئی لوگ مر گئے؟ ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دو لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ درخواست خارج کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 اپریل 2021 12:10

تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری پر جی آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اپریل 2021ء) : تحریک لبیک سربراہ کی گرفتاری پر جی آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔تتفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی گرفتاری پر جی آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔چیف جسٹس قاسم خان نے درخواست دو لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ کبھی غور کیا اسلام روڈ بلاک کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے ؟روڈ بلاک ہونے سے کتنی مشکلات ہیں؟ایمبولینس میں کئی لوگ مر گئے؟ پولیس کے کتنے لوگ شہید اور زخمی ہوئے، کیا آپ نے سوچا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کس قانون کے تحت جے آئی ٹی بنا دیں ؟ آپ کی عدالت سے استدعا کیا ہے ؟ عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ یہ پنجایت نہیں آپ قانون کی بات کریں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کے بعد مذہبی جماعت کے کارکنان نے مظاہرہ ختم کرنا شروع کر دیے، جس کے بعد راستے بھی کھلنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ ٹریفک بھی اپنے معمول پر واپس آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی،لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں اہم سڑکوں اور علاقوں کو تحریک لبیک کے مظاہرین سے تین دن بعد خالی کرالیا گیا، کراچی میں تین روز سے جاری احتجاج ختم، بند سڑکیں کھل گئیں، ٹریفک کی روانی معمول پر آگئی ہے جبکہ سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مظاہرین سے جھڑپوں میں سینکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، لاہور میں دس مقامات پر دھرنا دیا گیا۔

جنرل ہسپتال لاہور کے باہر مظاہرین نے پولیس پر تشدد کیا،اہلکاروں نے ہسپتال ایمرجنسی میں گھس کر اپنی جانیں بچائیں۔فیض آباد سے مری روڈ کا راستہ بھی کھول دیا گیا۔ادھرساہیوال میںبھی تمام بند سڑکیں کھل گئیں،سیالکوٹ، گوجرانولہ اور گجرات سمیت مختلف شہروں میں متعدد مظاہرین گرفتار کرلیے گئے ہیں۔