پنجاب بھرمیں 60سال عمر سے زائد بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے‘ڈاکٹریاسمین راشد

ایک لاکھ چھتیس ہزارسے زائدہیلتھ کئیرورکرزکو پہلی ،83ہزارسے زائد ہیلتھ

جمعرات 15 اپریل 2021 14:22

پنجاب بھرمیں 60سال عمر سے زائد بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل تیزی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ پنجاب بھرمیں 60سال عمر سے زائد بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔70سال عمرسے زائدافراد کو سنگل ڈوزویکسین لگائی جارہی ہے۔صوبہ بھرمیں ابھی تک ایک لاکھ چھتیس ہزارسے زائدہیلتھ کئیرورکرزکو پہلی اور83ہزارسے زائد ہیلتھ کئیرورکرزکوکوروناویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔

پنجاب بھرمیں ابھی تک تین لاکھ نوے ہزارسے زائد بزرگ شہریوں کوکوروناویکسین کی پہلی اور 90ہزارسے زائد بزرگ شہریوں کو دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب بھرمیں ابھی تک مجموعی طورپرساڑھے سات لاکھ سے زائد شہریوں کو کوروناویکسین لگائی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

60سال عمرسے زائدبیماربزرگ شہریوں کو گھروں میں ویکسین لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صوبہ بھرمیں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ 50اور60سال عمر کے درمیان افرادکی ویکسینیشن کیلئے فی الحال رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔روزانہ کی بنیادپر 20ہزارسے زائد شہریوں کو کوروناویکسین لگانے کا ہدف دیاگیاہے۔پنجاب کے تمام ویکسینیشن سنٹرزپربزرگ شہریوں کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران پنجاب کے ویکسینیشن سنٹرزپر دوشفوں کے دوران بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔رمضان المبارک میں پہلی شفٹ صبح10بجے سے 4بجے سہ پہراور دوسری شفٹ رات9بجے سی1بجے تک کے دوران ویکسین لگائی جارہی ہے۔پنجاب کی عوام کو بہترین ویکسین لگائی جارہی ہے۔عوام ویکسین لگوانے کے ساتھ ساتھ ماسک کے استعمال کو بھی لازمی یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرسختی سے اختیارکرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :