سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت

جمعرات 15 اپریل 2021 14:26

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) لاپتہ شہریوں کو بازیاب کرانا حکومت کے لیے چیلنج بن گیا،سالوں سے گمشدہ لوگوں کا معاملا سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ تین سال سے لاپتہ اعزازالحسن کی عدم بازیابی پر عدالت نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اوروزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، تین سال سے لاپتہ اعزازالحسن کی عدم بازیابی پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کرتے ہوئے کہا بتائیں، تین سالوں میں کیا کیا، شہری کی ٹریول ہسٹری کہاں ہیں جس پر تفتیشی افسر عدالت کو مطئمن کرنے میں مکمل طور ناکام ہوگیا۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہاں یا نہ میں جواب دیں، بلاوجہ دوسری باتیں مت کریں، آئندہ سماعت پر ہر صورت میں شہری کو بازیاب کرایا جائے، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے، وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں سے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔