کراچی،تحریک لبیک پاکستان کے رہنمائوں کی فہرست جاری، 150 گرفتار

جمعرات 15 اپریل 2021 14:26

کراچی،تحریک لبیک پاکستان کے رہنمائوں کی فہرست جاری، 150 گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) محکمہ داخلہ سندھ نے ٹی ایل پی کے رہنمائوں کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کر دیئے، فہرست جاری کر دی، پولیس نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے 150 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پولیس کو مذہبی جماعت کے رہنمائوں اور کارکنان کی فہرست فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں ان رہنمائوں کو 30 روز کے لیے حراست میں رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، رہنمائوں پر احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے کے الزامات ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے بتایاکہ فہرست میں شامل افراد نقصِ امن کے لیے خطرہ ہیں، ان کو عوامی مفاد میں حراست میں لیا جائے۔پولیس کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں تحریکِ لبیک کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، شہر بھر سے 150 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد میں شر پسندی اور ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔سائوتھ زون سے 47، ایسٹ زون سے 60 اور ویسٹ زون سے 47 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :