Live Updates

این اے 249 کا ضمنی الیکشن اتوار کو کروایا جائے، خرم شیر زمان

تحریک انصاف نے پہلے بھی درخواست جمع کروائی ہے لیکن سنتا کوئی نہیں ہے،رکن سند ھ اسمبلی

جمعرات 15 اپریل 2021 16:29

این اے 249 کا ضمنی الیکشن اتوار کو کروایا جائے، خرم شیر زمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) رکن سندھ اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کو این اے 249 کا ضمنی الیکشن جمعرات کے بجائے اتوار کو کروانے کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں جمعرات کے بجائے اتوار کو الیکشن کروانے کی درخواست جمع کروائی ہے تاکہ زیادہ تعداد میں لوگ ووٹ ڈال سکیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے بھی درخواست جمع کروائی ہے لیکن سنتا کوئی نہیں ہے، الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشن میں فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ڈسکہ والے حالات پھر سے ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات