سندھ کے مختلف کے شہروں میں 78 کالعدم تنظیموں کی نگرانی شروع کر دی گئی

غیر قانونی طور پرزکواة،فطرہ، صدقہ اور خیرات وصول کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتاری کیا جائے گا

جمعرات 15 اپریل 2021 16:35

سندھ کے مختلف کے شہروں میں 78 کالعدم تنظیموں کی نگرانی شروع کر دی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) رمضان المبارک کی آمدکے ساتھ ہی سندھ کے مختلف کے شہروں میں 78 کالعدم تنظیموں کی نگرانی شروع کر دی گئی ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں دہشتگروں کی مالی معاونت روکنے کے لیے سیکورٹی اداروں کی جانب سے پلان ترتیب دیدیا گیا غیر قانونی طور پرزکواة،فطرہ، صدقہ اور خیرات وصول کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتاری کیا جائے گا انٹر نیشنل این جی اوز اور مشکوک مدارس بھی ریڈار پر آ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ میں لشکر جھنگوی،جیش محمد،لشکر طیبہ،تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک اسلامی،القائدہ،ملت اسلامیہ پاکستان،اسلامی تحریک پاکستان،جماعت الانصار،جماعت الفرقان،انصار السلام،حزب التحریر،بلوچستان لبریشن آرمی،اسلامک اسٹوڈنٹ مومنٹ آف پاکستان،بلوچستان لبریشن فرنٹ،بلوچستان ریپبلکن آرمی،اسلام مجاہدین،جیش اسلام،تحریک طالبان باجوڑ،اسلامک جہاد یونین،سندھو دیش لبریشن آرمی،غازی فورس،غلامان ِ صحابہ،جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ،پیپلز امن کمیٹی سمیت دیگر جماعتوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے جبکہ قواعد وضوابط پر عمل نہ کرنے والے انٹر نیشنل این جی اوزکے خلاف بھی سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ گذشتہ دنوں سالانہ آڈٹ رپورٹ جمع نہ کروانے کے باعث رجسٹریشن منسوخی کا سامنا کرنے والی این جی اوز اور مشکوک مدارس کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی حکمت ِعملی مرتب کر لی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی فرد کے غیر قانونی فنڈنگ میں ملوث ہونے کے باعث اسے فوری طور پر گرفتاری کیا جائے گا اور ملک دشمن سرگرمیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔