صوبائی دارالحکومت میں گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر ، برائلر گوشت کی قیمت 6روپے اضافے سے 351روپے فی کلو تک پہنچ گئی

دکانداروں نے برائلر گوشت من مانے نرخوں پر فروخت کیا ، سرکاری نرخنامے میں کئی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ مذہبی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے مرکزی منڈیوں تک سپلائی کے پہنچنے میں تعطل آیا ہوا ہے ،یوٹیلٹی سٹورز پر بھی سپلائی مکمل بحال نہ ہو سکی

جمعرات 15 اپریل 2021 16:43

صوبائی دارالحکومت میں گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر ، برائلر گوشت کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) صوبائی دارالحکومت میں گراں فروشی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی عروج پر رہا ، برائلر گوشت کی قیمت 6روپے اضافے سے 351روپے فی کلو تک پہنچ گئی تاہم دکانداروں نے سپلائی کم ہونے کو جواز بناتے ہوئے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ، سرکاری نرخنامے میں کئی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔

سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 48روپے فی کلو مقرر تھی تاہم دکانداروں نے 55سے 60روپے فی کلو فروخت جاری رکھی ، آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوم 44کی بجائے 48سے 50روپے،آلو سفید 30کی بجائی37سے 40روپے، پیاز درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 26روپے مقرر کی تھی تاہم دکانداروں نے 35 روپے ، پیاز درجہ دوم 22روپے کی بجائی27، ٹماٹر درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ 65روپے فی کلو مقرر کی گئی لیکن 70سے 75روپے فی کلو تک فروخت کئے گئے، ٹماٹر درجہ دوم59کی بجائی65روپے، لہسن دیسی 90روپے 130،لہسن چائنہ160روپے کی بجائی200 سے 210روپے، ادرک تھائی لینڈ330کی بجائی400، ادرک چائنہ335روپے کی بجائی410روپے، کھیرا فارمی کالا 47روپے کی بجائی55روپے، کریلی62روپے کی بجائی75 سی80روپے، پالک27کی بجائی35 سے 40روپے،بینگن 42کی بجائی50روپے، بند گوبھی 32کی بجائی40سے 45روپے، پھول گوبھی52روپے کی بجائی70روپے، شملہ مرچ50کی بجائی67 سے 70روپے، سبز مرچ اول88کی بجائی150روپے، گھیا کدو 52روپے کی بجائی59وپے، گھیا توری 104روپے کی بجائی115روپے، لیموں چائنہ310روپے کی بجائی400روپے، لیموں دیسی410کی بجائی550روپے، بھنڈی120کی بجائی140سے 150روپے،شلجم 24کی بجائی30، اروی 104کی بجائی115،مٹر 120کی بجائی160روپے،مونگرے 115روپے کی بجائی120روپے،گاجرچائنہ27روپے کی بجائی32سے 35روپے جبکہ حلوہ کدو32کی بجائی37 سے 40روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔

(جاری ہے)

پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول فی کلو کی زیادہ سے زیادہ قیمت 170روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 265روپے فی کلو فروخت جاری رکھی، سیب کالا کولو پہاڑی دوم115روپے کی بجائی210سی220روپے، سیب کالا کولو میدانی اول122روپے کی بجائی192روپے، سیب ایرانی145کی بجائی250روپے، سیب سفید اول110روپے کی بجائی170روپے، کیلا اول درجن160روپے کی بجائی250روپے، کیلا دوم درجن105روپے کی بجائی175روپے، کیلا درجن سوم 64کی بجائی105روپے،سٹابری اول135روپے کی بجائی165روپے،امرود اول100کی بجائی140روپے، امرود دوم81روپے کی بجائی100روپے، کھجور اصیل اول190کی بجائی270روپے، خربوزہ71روپے کی بجائی76روپے، کھجور ایرانی اول225روپے کی بجائی350روپے،کینو درجن اول90کی بجائی175روپے، کینو سپیشل درجن 190کی بجائی300روپے،تربوز42روپے کی بجائی50روپے جبکہ انار قندھاری 270روپے کی بجائے 370روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے مرکزی منڈیوں تک سپلائی کے پہنچنے میں تعطل آیا ہوا ہے جس کی وجہ سے طلب کے مطابق رسد میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے تاہم اسے جلد معمول پر لایا جائے گا۔دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وئیر ہائوس شہر سے باہر واقع ہیں اس لئے سپلائی مکمل بحال نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :