کوروناوائرس کے باعث نئی دلی میں ویک اینڈ کرفیو لگانے کافیصلہ

نئی دلی میں شاپنگ مالز، جم، اسپاز، آڈیٹوریم بند رہیں گے،وزیراعلی نئی دلی کیجریوال

جمعرات 15 اپریل 2021 16:43

کوروناوائرس کے باعث نئی دلی میں ویک اینڈ کرفیو لگانے کافیصلہ
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) بھارت میں کوروناوائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث نئی دلی میں ویک اینڈ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دلی کے وزیر اعلی کیجریوال کا کہنا تھا کہ کورونا کنٹرول کرنے کیلئے ویک اینڈ کرفیو لگانیکافیصلہ کیاہے۔کیجریوال نے کہا کہ نئی دلی میں شاپنگ مالز، جم، اسپاز، آڈیٹوریم بند رہیں گے جبکہ ویک اینڈ کرفیو کے وران ضروری خدمات جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :