شہری فرضی اداروں کے نام سے چندہ وصول کرنے والوں سے ہوشیار رہیں،سعودی حکومت

بیرون ملک پانی کی قلت اورکنوئیں کھدوانے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے کی اطلاعات ملی ہیں،وزارت تجارت

جمعرات 15 اپریل 2021 16:43

شہری فرضی اداروں کے نام سے چندہ وصول کرنے والوں سے ہوشیار رہیں،سعودی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) سعودی حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فرضی اداروں کے نام سے چندہ وصول کرنے والوں سے ہوشیار رہیں، لوگوں کو جھانسہ دیا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ رمضان کی آڑ لے کر غیرقانونی طور پر چندہ وصول کرنے والوں سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھا جائے، ذیلی ادارے کو ایسی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں جن میں تجارتی کمپنیوں کا حوالہ دے کر چندہ دینے کی اپیل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت نے بتایا کہ تجارتی کمپنیوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بیرون ملک ضرورت مندوں کے لیے پانی کی قلت ہے، اسی ضمن میں کنویں کھدوائے جارہے ہیں جس کے لیے چندے کی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی وزارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ چندہ جمع کرنے والے فرضی ادارے اشتہارات کے ذریعے بھی لوگوں سے جعل سازی کی کوشش کررہے ہیں، اور یہ جھوٹا دعوی بھی کیا جارہا ہے کہ بیرون ملک کنوں کی کھدائی کے لیے وزارت تجارت کی جانب سے لائسنس حاصل ہے۔حکومت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں شاہ سلمان امدادی مرکز اور احسان قونی مرکز ہیں جو فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے لائسنس یافتہ ہیں، اس کے علاوہ دیگر مرضی اداروں سے ہوشیار رہیں۔