کراچی کے مختلف علاقے کلیئر، ٹریفک رواں دواں

پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران40 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 15 اپریل 2021 18:28

کراچی کے مختلف علاقے کلیئر، ٹریفک رواں دواں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) کراچی میں بلدیہ چار نمبر حب ریور روڈ کو صبح سویرے ایک بار پھر کلیئرکروایا گیا ہے جس کے بعد ٹریفک رواں دواں ہے۔پولیس کے مطابق بلدیہ چار نمبر حب ریور روڈ پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی جس دوران 40 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 حب ریور روڈ پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ سرکارکی مدعیت میں بلدیہ ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہاہے کہ پولیس اور رینجرز نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کویقینی بنایا، پولیس اور رینجرز نے ذمہ داریاں دلیری کیساتھ انجام دیں، جوان اور افسران جان لیں کہ پولیس ،سیاسی اورعسکری قیادت آپ پر یکساں فخرکرتی ہے۔#