آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،عزم و کارکردگی کی تعریف

فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعرات 15 اپریل 2021 20:18

آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،عزم  و کارکردگی کی تعریف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا مینجنگ ڈائریکٹر فوجی فاوًنڈیشن وقار احمد ملک نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے معیاری خدمات کے لیے فوجی فاؤنڈیشن کے عزم اور کارکردگی کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کو مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔آرمی چیف نے 100 بیڈز پر مشتمل اسپتال اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ اسکول آف نرسنگ کا افتتاح کیا۔