شہبازشریف جیل سے رہا

جمعرات 15 اپریل 2021 20:43

شہبازشریف جیل سے رہا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف رات گئے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردئیے گئے۔ ان کی رہائی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت کی منظوری کے بعد عمل میں آئی ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو اپنی درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی جس کے لئے انہوں نے پچاس پچاس لاکھ روپے مالیت کے دو مچلکے عدالت میں جمع کروائے جن کی جانچ پڑتال کے بعد مچلکوں کی تصدیق کردی گئی اور عدالت عالیہ نے شہباز شریف کی رہائی کے لئے باقاعدہ روبکار جاری کردی تھی۔