وفاقی وزیر اسد عمر سے نجی تعلیمی اداروں کے نمائندہ وفد کی ملاقات

تعلیمی ادارے کھولنے، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ہفتے کو ہونیوالے اجلاس میں 2 دن سکول کھولنے کی تجویز پرغور کریں گے، اسد عمر

جمعرات 15 اپریل 2021 23:05

وفاقی وزیر اسد عمر سے نجی تعلیمی اداروں کے نمائندہ وفد کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمرنے کہا ہے کہ ہفتے کو اجلاس میں 2 دن سکول کھولنے کی تجویز پر غور کریں گے۔ کورونا وائرس کی وباء کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملے پر نجی تعلیمی اداروں کے نمائندہ وفد نے جمعرات کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں تعلیمی ادارے کھولنے، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر گفتگو بھی کی گئی۔وفد نے اسد عمر سے حکومتی اعلان کردہ ریلیف پیکیج کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ بھی اٹھایا۔اسد عمر نے کہا کہ امدادی ریلیف پیکیج کی سمری فوری تیار کرکے تعلیمی اداروں کیلئے سہولت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر نے بند ہونے والے نجی تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :