گور نر پنجاب نے بطور یونیورسٹیز چانسلر مختلف یونیورسٹیز میں تقر ریوں کی منظوری دیدی

یونیورسٹیز کے تمام معاملات کو آئین وقانون کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر حل کر نے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ‘محمد سرور

جمعرات 15 اپریل 2021 23:05

گور نر پنجاب نے بطور یونیورسٹیز چانسلر مختلف یونیورسٹیز میں تقر ریوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بطور یونیورسٹیز چانسلر مختلف یونیورسٹیز میں تقر ریوں کی منظوری دیدی اور کہا ہے کہ پنجاب بھر میں یونیورسٹیز میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جاریا ہے اور یونیورسٹیز کے تمام معاملات کو آئین وقانون کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر حل کر نے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بطور یونیورسٹیز چانسلر جمعرات کے روز ڈاکٹرانتصار احمد کو ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور ،ڈاکٹر محمد شفیق کو ڈین فیکلٹی آف کوالٹی اینڈ انڈسٹریل سسٹمز انجینئرنگ یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور،پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور کو بطورممبر سنڈ یکٹ ڈین آف فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز گور نمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد لگانے اور ڈاکٹر محمد کامران کو ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بطور یونیورسٹیز چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی کے ملازمین کی 2021تقر ریوں کے قواعد واضوابط کی بھی منظوری دیدی ہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اس لیے ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اس بار اداروں میں اصلاحات کیلئے عملی طور پر کام ہورہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں یونیورسٹیز میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے اس سے نہ صرف یونیورسٹیز کا معیار بہتر ہوگا بلکہ یونیورسٹیز مضبو ط بھی ہوں گی۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یونیورسٹیز کے تمام معاملات کو آئین وقانون کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر حل کر نے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزسمیت تمام تقر ریاں میرٹ کے مطابق ہو رہی ہیںاورانشاء اللہ پنجاب کی یونیورسٹیز دنیا کی بہتر ین یونیورسٹیز میں شمار ہوں گی۔