ملک میں پہلی مرتبہ کوئی ہندو خاتون ڈی ایس پی کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب

جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی منیشا مال سی سی ای امتحان پاس کر سندھ پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ حاصل کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اپریل 2021 00:45

ملک میں پہلی مرتبہ کوئی ہندو خاتون ڈی ایس پی کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب
جیکب آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2021ء) ملک میں پہلی مرتبہ کوئی ہندو خاتون ڈی ایس پی کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے پسماندہ ضلع جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی ایک ہونہار ہندو لڑکی نے محنت کے ذریعے اعلیٰ سرکاری عہدے تک پہنچ کر ملک بھر کی خواتین کیلئے بہترین مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)



بتایا گیا ہے کہ جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی منیشا مال نامی لڑکی سی سی ای امتحان پاس کر سندھ پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ہندو لڑکی پولیس کے شعبہ میں ڈی ایس پی کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ منیشا مال کو تمام تر مشکلات کے باوجود ایسی شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ملک بھر کے شہریوں کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ یقینی طور پر منیشا ملک کی تمام خواتین کیلئے ایک بہترین مثال ہیں۔

متعلقہ عنوان :