پاکستان میں کورونا وائرس ایک دن میں مزید 110 جانیں نگل گیا

ملک بھر میں مزید 5 ہزار 364 مثبت کیسز رپورٹ ، فعال مریضوں کی تعداد78 ہزار 425 ہوگئی ، جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ، این سی او سی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 16 اپریل 2021 10:25

پاکستان میں کورونا وائرس ایک دن میں مزید 110 جانیں نگل گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ ، تازہ ترین اخبار ، 16اپریل 2021) پاکستان میں عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث مزید 110 افراد جاں بحق ہوگئے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں مین ایک بار پھر 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز سامنے آگئے ، ملک بھر میں کورونا وباء کے فعال مریضوں کی تعداد78 ہزار 425 ہوگئی ، جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 64 ہزار 481 ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے ملک بھر میں مزید 5 ہزار 364 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور یوں پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 745,182 ہوچکی ہے جہاں اب تک سندھ میں 2 لاکھ 70 ہزار 963 کورونا مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 173 ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 3 ہزار 419 کورونا مریض سامنے آئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 68 ہزار 665 ، صوبہ بلوچستان میں 20 ہزار 662 ، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 137 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163 افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 110 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 982 ہوچکی ہے ، جن میں سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 7 ہزار 271افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 541 ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار796، افراد کا کورونا سے انتقال ہوا ، جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 626 ، صوبہ بلوچستان میں 222 ، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں اب تک 423 افراد کورونا وباء کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔