پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا

ملک بھر میں سوشل میڈیا پر پابندی شام 4 بجے تک رہے گی ، ذرائع

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 16 اپریل 2021 11:28

پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ ، تازہ ترین اخبار ، 16اپریل 2021) حکومت نے پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کی روشنی میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی شام 4 بجے تک برقرار رہے گی ، حکومتی فیصلے کے بعد ملک میں فیس بک ، ٹوئٹر ، واٹس ایپ اور یوٹیوب بند ہونا شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کی طرف سے اس ضمن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول انسٹا گرام ، ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام کو بھی ملک بھر میں چند گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا ہے ، یہ پابندی وزارت داخلہ کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی اے کی طرف سے لگائی گئی ہے ، جس کا اطلاق آج صبح 11 بجے سے ہوا ہے اور یہ پابندی شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔