ویکسین کے مقابلے کووڈ سے بلڈ کلاٹس کا خطرہ 8 گنا بڑھ جاتا ہے، تحقیق
کورونا سے مریضوں میں بلڈ کلاٹس کاا امکان کووڈ سے محفوظ افراد کے مقابلے میں 100 گنا بڑھ جاتا ہے،رپورٹ
جمعہ 16 اپریل 2021 12:19
(جاری ہے)
یہ پہلی بڑی تحقیق ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ کے نتیجے میں کتنے بڑے پیمانے پر اس جان لیوا خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دنیا بھر میں اس طرح کا اثر ہر عمر کے گروپس میں ملتا جلتا تھا اور کووڈ 19 کے مریضوں میں بلڈ کلاٹس کا سامنا کرنے والے ایک تہائی افراد کی عمریں 30 سال سے کم تھی۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر پال ہیریسن نے بتایا کہ نتائج سے اس ڈیٹا کے بارے میں ضروری معلومات ملتی ہے جس کے بارے میں اب تک کچھ زیادہ معلوم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ویکسینز اور بلڈ کلاٹس کے درمیان ممکنہ تعلق پر خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور مختلف ممالک میں مخصوص ویکسینز کا استعمال محدود یا معطل کیا جارہا ہے، مگر ایک اہم سوال کا جواب معلوم نہیں کہ کووڈ 19 کے مریضوں میں بلڈ کلاٹس کا خطرہ کتنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2 حقائق تک رسائی حاصل کی، پہلی حقیقت تو یہ تھی کہ کووڈ 19 سے بلڈ کلاٹس کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اور اسے اس وبائی بیماری سے لاحق ہونے والے مسائل کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے جبکہ دوسری حقیقت یہ تھی کہ کووڈ 19 ویکسینز کے مقابلے میں کووڈ 19 کا خطرہ بہت زیادہ بڑھانے والی بیماری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ حقیقت ہے جو ویکسینیشن کے فوائد اور خطرات کے درمیان توازن کو برقرار رکھنے کے لیے مدنظر رکھی جانی چاہیے۔اس تحقیق میں کووڈ 19 کی تشخیص یا کسی ویکسین کی پہلی خوراک کے 2 ہفتے بعد بلڈ کلاٹس کے کیسز کا تجیہ کیا گیا۔ان نتائج کا موازنہ فلو کے مریضوں میں بلڈ کلاٹس کے واقعات سے کیا گیا اور عام آبادی میں بھی خون جمنے کے کیسز کی شرح کو مدنظر رکھا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ کے مریضوں میں بلڈ کلاٹس کا خطرہ کسی صحت مند فرد کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ 30 سال سے کم عمر کووڈ 19 کے 30 فیصد مریضوں کو اس کا سامنا ہوتا ہے۔محققین نے زور دیا کہ اگرچہ یہ تحقیق آکسفورڈ یونیورسٹی کے زیرتحت ہوئی جس نے ایسٹرازینیکا ویکسین تیار کی تھی، مگر یہ تحقیق خودمختار تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.